عطا تارڑ

ملک احمد خان کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریزرو سیٹوں والی تاریخ گزر گئی ہے، آپ یہ نہیں کرسکتے کہ ایسی جماعت میں شامل ہوجائیں جس کی ممبرشپ ہی نہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آپ مسلم لیگ ق کو جوائن کرتے تو آپ کو مخصوص نشستیں مل جاتی، آپ کو وہ جماعت جوائن کرنا لازم ہے جو پنجاب کی ممبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو جماعت ہاؤس کے اندر ہے، اس کی ریزرو سیٹیں بڑھتی ہیں۔ ملک احمد خان کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے