شہباز شریف

مسلح افواج دہشتگردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 6 جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہے، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے، شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان فرض پر قربان ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے تھے اس دوران دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے 14 رکنی پولش وفد کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پولش سفیر کی قیادت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے