جلیل عباس جیلانی

مزدوروں پر حملہ پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ نگراں وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مزدوروں پر حملہ پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دہشت گرد واقعے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے مشترکہ دشمن نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی پاداش میں یہ گھناؤنا خونی کھیل کھیلا ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے اور ہم اس کی بلاشبہ مذمت کرتے ہیں، ایرانی حکام کے ساتھ اس معاملے پر رابطے میں ہیں اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا، اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے