محسن نقوی کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائےگی، کمشنرراولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے، باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے