پارلیمنٹ

قومی اسمبلی میں نشستوں کی بحالی تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ اسپیکر آفس

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر آفس قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں نشستوں کی بحالی تحریک انصاف کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستیں بحال نہیں ہوئیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی کا دعوی جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ قومی اسمبلی کو موصول ہوگیا، استعفوں سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے آفس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محض الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ان حلقوں میں دوبارہ انتخاب کروانے سے منع کیا ہے۔ نشستیں بحال ہونے کا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے