شہباز شریف

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے جبکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف نے پارٹی رہنما امیر مقام اور مدثر قیوم ناہرہ سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں 21 اکتوبر کے جذبے اور تاریخی عزم سے اتریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبر کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر جلسہ کیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے