شیری رحمان

عمران خان ملک کے آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنم اشیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت دے کر عمران خان نے توہین عدالت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی کی  سینیٹر  اور وفاقی شیری رحمان نے  جاری بیان میں کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گرین بیلٹ میں جگا جگا آگ لگائی گئی، ریڈ زور اور ڈی چوک پر جا کر فساد اور نقصان کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کے دعویداروں کے ساتھ صرف چند ہزار فسادی تھے، بڑی تعداد میں لوگوں نے عمران خان کی فساد کی کال کو مسترد کردیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کا انتشار اور فساد کی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عمران خان کارکنان کو فساد پر اکسا کے خود کنٹینر سے بنی گالا چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے