خواجہ آصف

عدلیہ میں نئی قیادت آنے سے انصاف ہوتا نظر آرہا ہے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ میں نئی قیادت کے آنے سے انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے عدلیہ سیاسی پارٹی بن گئی تھی، عدلیہ میں نئی قیادت آئی ہے، انصاف ہو رہا ہے بلکہ انصاف ہوتا نظر بھی آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کے ساتھ عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپیلوں پر فیصلے جلد ہونا چاہئیں، سول کیسز میں حکم امتناع لوئر کورٹ سے سپریم کورٹ تک چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکم امتناع لینے والے کا ذاتی مفاد ہوتا ہے، اس سے بڑی ناانصافی کیا ہوسکتی ہے، کسی سرکاری ادارے نے کوئی وصولی کرنی ہے تو اسٹے آجاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپیلوں میں نسلیں گزر جاتی ہیں، لیکن فیصلے نہیں ہوتے، خاندانوں کے خاندان تباہ ہو جاتے ہیں، نسل در نسل دشمنیاں چلتی ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف نہ کرنے کے مترادف ہے، ججز کے رشتہ دار قانون کی پریکٹس کرتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اسٹے پر بھاری جرمانہ ہونا چاہیے تاکہ جھوٹا اسٹے لینے والا 10 بار سوچے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے