عثمان بزدار

عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے مسلم لیگ ن اور جہانگیرترین گروپ میں اتفاق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن اور جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے لئے اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے وفد نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ سے ملاقات کی ہے۔ جہانگیر ترین گروپ اور مسلم لیگ ن کے مابین وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور مہنگائی عروج پر ہے۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں سردار اویس لغاری، عطاءاللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق اور ذیشان رفیق شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے