آصفہ بھٹو آصف زرداری

صدر زرداری اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا درجہ دیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو ملک کی خاتون اول کادرجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر زرداری آصفہ بھٹو کو پاکستان کی خاتون اول قرار دیں گے۔ اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ سرکاری اعلان کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کے مطابق پروٹوکول اور مراعات دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی صاحبزادی ہوں گی کیونکہ عموماً یہ عہدہ اہلیہ کو تفویض کیا جاتا ہے تاہم صدر کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم محترمہ بیمظیر بھٹو حیات نہیں ہیں۔ اس لیے آصفہ بھٹو خاتون اول کا عہدہ سنبھالنے والی کسی صدر کی پہلی صاحبزادی ہوں گی۔

واضح رہے کہ آصفہ نے عام انتخابات میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ آصفہ بھٹو کی پیدائش 3 فروری 1993 کو ہوئی اور وہ آصف زرداری کے تینوں بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے