مرتضی وہاب

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے، فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات نہیں۔ اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوئی تو کارروائی کریں گے، میونسپل ٹیکس پر اسٹے ختم ہونے کی امید ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ایک مافیا نہیں چاہتا کہ شہر ترقی کرے، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے