کیپٹن صفدر

شہبازشریف کی دور اندیشی نے فیڈریشن کو بچا لیا۔ کیپٹن صفدر

گوجرانوالہ (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی دور اندیشی نے فیڈریشن کو بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد، مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ کی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر اور سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کیپٹن (ر) صفدر اور عمران خالد بٹ دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی اور سرکاری وکیل نے دلائل مکمل کر لیے جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماوں پر ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر اور بغاوت کے الزامات کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے