شرجیل میمن

شرجیل میمن کی غیرملکی سرمایہ کاروں کو کراچی میں انڈسٹریاں لگانے کی دعوت

دھابیجی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کراچی میں انڈسٹریاں لگانے کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار آئیں کراچی شہر میں اپنی انڈسٹری لگائیں، سرمایہ کاری پر دس سال ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔ اس کا افتتاح کل ہے لیکن سرمایہ کاروں کی دلچسپی ابھی سے ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پانچ ارب ڈالر اس منصوبے میں آ سکیں گے۔ انڈسٹریل زون 1530 ایکڑ پر ہوگا، دو ماہ میں بکنگ شروع کر دی جائے گی۔ امید ہے یہ منصوبہ 15 ہزار ایکڑ تک چلا جائے، اٹھارہ مہینے کا منصوبہ ہے، ترقیاتی کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی بھی ضروری یوٹیلیٹیز ہیں دھابیجی اکنامک زون کو مہیا کی جائیں گی، دھابیجی اکنامک زون ایک ہائی اینڈ پروجیکٹ ہے، یہ پروجیکٹ پورے پاکستان کا ماڈل پروجیکٹ نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے