نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن سے دبئی پہنچ گئے

دبئی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف دبئی میں 3 سے 4 دن قیام کریں گے، اس دوران وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے، دبئی میں قیام کےبعد نواز شریف سعودی عرب روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز بھی نجی دورے پہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز بغیر پروٹوکول کے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئیں اور عام مسافروں والے لاؤنج میں کرسیوں پر بیٹھیں، انہوں نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاؤنج استعمال نہیں کیا، مریم کے ہمراہ ان کے بیٹے جنید صفدر بھی دبئی گئے ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ سعودی عرب بھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے