روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام

نواز شریف

لندن (پاک صحافت) گزشہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی، جس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکے۔  سابق وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار کھیل پیش کیا جس پر پورا پاکستان مبارک باد کا مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پیغام جاری کردیا۔ خیال رہے کہ میچ ختم ہونے کے اگلے دن سابق وزیر اعظم نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دل کو گرما دینے والی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں گرین شرٹس نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ بھارت کی جانب سے دیا گیا 152 رنز کا ہدف پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہی پورا  کرکے بھارت کو 10 وکٹوں سے دھول چٹائی۔ پاکستان کی اس تاریخی فتح پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  کھلاڑیوں کو دلی مبارک باد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے