مسلم لیگ ن

دھمکیاں دینا پی ٹی آئی کی تاریخ ہے۔ ن لیگ

لاہور (پاک صحافت) ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینا پی ٹی آئی کی تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف عدم استحکام ہے، علی امین گنڈا پور کی تقریر سے ایجنڈا پھر سامنے آگیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو ساتھ چلنا ہوگا، پیپلزپارٹی کے بغیر ہم کوئی ترمیم نہیں کر پائیں گے، ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی کی شمولیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی ساتھ نہیں دیں گے تو حکومت نہیں چلےگی، حکومت چلانے کیلئے پی پی اور ن لیگ کا ایگریمنٹ ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک آگے بڑھے، ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مفاد میں ماحول بہتر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے