خیبرپختونخوا میں رواں سال 88 دہشتگرد ہلاک، 41 پولیس اہلکار شہید ہوئے، اختر حیات خان

پشاور (پاک صحافت) آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ صوبے میں رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 88 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس کے 41 اہلکار شہید ہوئے۔

اخترحیات خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔ آئی جی اختر حیات خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال بہت بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکی مروت اور ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے