فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا بنی گالہ محل کے مکینوں کو پالتے پالتے کنگال ہوچکا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا بنی گالہ محل کے مکینوں کو پالتے پالتے کنگال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کو ایک ہزار ارب کا مقروض کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کو آٹو رکشہ بنا دیا گیا ہے اور جب عمران خان کے ہر جلسے پر 25 کروڑ روپے خرچ ہونگے یہ حال ہونا ہی تھا۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ اب خیبرپختونخوا کے ملازمین اور پینشروں کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں جبکہ بلین ٹری، مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبے کرپشن کی داستانیں ہیں۔ کے پی عوام اب جاگ چکی ہے کرپشن خان کو اس کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے