مریم نواز

خدمت میں ن لیگ کی ٹکر کا کوئی نہیں ہے۔ مریم نواز

فیصل آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک و عوام کی خدمت میں ن لیگ کی ٹکر کا کوئی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا جذبہ آج فیصل آباد میں دیکھا، کہیں نہیں دیکھا، ن لیگ مقابلہ خدمت سے کرتی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا نام لیں تو پورا مجمع گونج اٹھتا ہے، اس ن لیگی رہنما پر پی ٹی آئی حکومت میں منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد نے رانا ثناءاللہ کا نام حکیم رانا ثناءاللہ رکھا تھا، انہوں نے ایسا علاج کیا کہ نہ بیمار نظر آتا ہے اور نہ ہی بیماری نظر آتی ہے۔ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، صنعتیں چلتی ہیں تو مزدور کا روزگار چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گالم گلوچ اور چور چور نہیں کہتی، ہم تو خدمت سے مقابلہ کرتے ہیں ،بتائیں کارکردگی میں کوئی مسلم لیگ ن کی ٹکر کا کوئی ہے؟۔ نواز شریف کو 3 بار نکالا گیا لیکن ن لیگی قائد نے ایک بیان میں قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے