پرویز رشید

حکومتی اتحاد کے مطالبے کی قبولیت سے عدلیہ کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا۔ پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے فل کورٹ بینچ مطالبے کی قبولیت سے عدلیہ کی عزت، وقار و اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی عدلیہ کے لیے اس سے زیادہ اطمینان و اعزاز کیا ہوگا کہ اس کی تمام سیاسی جماعتیں خود یہ مطالبہ کر رہی ہوں کہ ان کے مقدمات معزز عدلیہ کے تمام اراکین سنیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عدالت کو یقین دلایا ہے کہ یہ تمام سیاسی جماعتیں معزز عدالت کا فیصلہ قبول کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مطالبے کی قبولیت سے عدلیہ کی عزت، وقار و اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے