جے یو آئی

جے یو آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ بھر کے ہائی ویز بند کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) جے یو آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ بھر کے ہائی ویز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سندھ میں مختلف مقامات پر مظاہرے کرے گی۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہم ضلع کورنگی اور ملیر قائدآباد سے نیشنل ہائی وے بند کریں گے، اس کے علاوہ ضلع جنوبی، کیماڑی، غربی، نادرن بائی پاس کو بھی بند کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد کے کارکن ہٹڑی بائی پاس پر مظاہرے کریں گے، نواب شاہ میں سکرنڈ کے مقام پر مرکزی ہائی وے بند ہوگا، میرپورخاص میں کارکن میرپورخاص ٹول پلازہ بند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے