شاہد خاقان عباسی

جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود فرمایا ہے کہ جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوں تو وہ ملک تباہ ہوجاتا ہے۔ ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھ کر عوام خود فیصلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے دن بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ عوام سخت تکلیف اور ملک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن یہاں کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت وفاق اور پنجاب میں پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، وزرا دوائیوں، چینی اور گندم میں پیسے کھا گئے اور ان میں کروڑوں نہیں اربوں روپے کھائے گئے، یہ حکومت جاری منصوبے تک مکمل نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتا، ہم اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتیں ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہتا ہوں کہ ظرف بھی کوئی چیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے