مریم نواز

توشہ خان نے ملکی معیشت ڈبوئی اور غریب کو مہنگائی کی چکی میں پیسا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ توشہ خان نے چار سالہ دور اقتدار میں ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا اور غریب شہریوں کو مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیسا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں تباہی مچا کر گئے، ہم نے توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینے، مسلم لیگ ن اور شہباز شریف دن رات ملک کو ٹھیک کرنے میں جُتے ہیں، ان شاء اللّہ بہتری آئے گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عوامی مسائل اور مشکلات عوامی نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں، اب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف  ملے گا عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے اور نعرے نہیں لگائیں گے بلکہ عوام کی دن رات خدمت کرکے دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے