مریم نواز

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق وزیراعلی بلوچستان اور صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ نیشنل پارٹی کے نائب صدر کبیر احمد، سیکریٹری جنرل جان بلیدی، سینیٹر طاہر بزنجو، سینیٹر اکرم، ایوب ملک اور اسلم بلوچ بھی وفد کا حصہ تھے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور نیشنل پارٹی کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون بڑھانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران ملاقات ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مریم نواز کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

ن لیگی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک، گوادر پورٹ، مغربی روٹ سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے