آصفہ بھٹو

بلاول آپ کیلئے کام کرے گا اور لڑے گا۔ آصفہ بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ بلاول آپ کیلئے کام کرے گا اور لڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نوعمر رہنما اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے لاڑکانہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی غریب، مظلوم اور ضرورت مند کو اپنا مانتی ہے، لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بلاول آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے، بلاول کو حکومت ملتی ہے تو ملک بھر میں گھر بنائیں گے، 5 سال میں آپ کی تنخواہ دگنی کریں گے، 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔ بلاول بھٹو آپ کیلئے کام کرے گا اور لڑے گا، باقی لوگ کرسی کی لالچ میں سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دل اور کڈنی کے علاج کیلئے مفت اسپتال بنایا، ہم نے گمبٹ میں کڈنی کا مفت اسپتال بنایا، ہم نے لاڑکانہ میں ریسکیو 1122 سروس شروع کی، ہم نے لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس شروع کی، لاڑکانہ کے عوام ہر مشکل میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

چین پاکستان

چین کی پاکستان کو خودمختاری و مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چین اور پاکستان کے درمیان بیجنگ میں اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے