نواز شریف

ایم کیو ایم کا وفد نواز شریف سے ملاقات کیلئے مدعو

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے مدعو کر لیا۔ شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا 3 رکنی وفد کل نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔ وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں کل لاہور جائے گا، جس میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ شہباز شریف سے مختلف پروگراموں پر رابطے رہتے ہیں، ان سے نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہماری آخری اتحادی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

کرغزستان میں پھنسے طلبہ واپس آنا چاہیں حکومتی خرچ پر واپسی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے