محمد خان بھٹی

ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق محمد خان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت سے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ایف آئی اے نے کیس میں گرفتار کیا ہے۔

وکیل رانا انتظار نے بتایا کہ عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ پر محمد خان بھٹی کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے اور انہیں 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کہتی تھی جمہوریت میں مداخلت نہ کرو، اب پاؤں پکڑ کر مداخلت چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کہتی تھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے