سعید غنی

آئندہ الیکشن میں کراچی کی 20 سیٹیں ہماری ہوں گی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کراچی کی 20 سیٹیں ہماری ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں ہمارے 5 رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) ہیں، آئندہ الیکشن میں ہماری سیٹیں بڑھ جائیں گی۔ کراچی کے لوگوں کے علاج پر 82 ارب خرچ ہورہے ہیں، اس کے باوجود کہا جاتا ہے ہم اہالیان شہر قائد پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کو جن چیلنجز کا سامنا تھا اس میں متوازن بجٹ دیا گیا، بینظیر مزدور کارڈ تیزی سے بننا شروع ہوگئے ہیں۔ خاکروبوں کا گریڈ بڑھا دیا ہے، جس سے ان کی تنخواہ بڑھے گی، صوبے میں تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 20 سال میں کوئی سیٹ نہیں جیتی ہے، الخدمت کا آڈٹ کرائیں، جس کا پیسا الیکشن میں استعمال ہوا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آپ جیت گئے پیٹ نہیں بھرا، ان کو نجومی نے کہا تھا میئر کا امیدوار بنیں گے، یہ سمجھے میئر بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے