ایل این جی

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پنجاب اور کے پی کے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ اوگرا نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے