امیرمقام

انجینئر امیرمقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (پاک صحافت) این اے 11 شانگلہ سے انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست خارج کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے منتخب ایم این اے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 11 شانگلہ سے انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست خارج کردی۔

عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سید فرین کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ روکنے کی درخواست بھی خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار داور خان کنڈی کی درخواست خارج کی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے