ترجمان دفتر خارجہ

امید کرتے ہیں کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ کابل بین الاقومی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے گا اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گا۔ پشاور میں ہونیوالے خودکش دھماکے سے متعلق قائم مقام افغان وزیرخارجہ کے بیان کو بغور دیکھا ہے، خطے میں امن کا خواہشمند پاکستان الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردی دونوں ملکوں کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے، امید کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سنجیدہ اور پرخلوص تعاون کرے گی۔ پاکستان نے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے، اس مقصد کے لیے افغان حکومت کی مدد بھی درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے