طورخم بارڈر

الیکشن کے دن افغانستان اور ایران کے ساتھ تمام بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے الیکشن کے دن افغانستان اور ایران کے ساتھ تمام بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بارڈر پیدل اور مال برداری کیلئے بند رہیں گے۔ ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کل بروز جمعرات 8 فروری کو ہوگی۔ اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کی گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولنگ کے ماحول کو پُرامن رکھنے کی خاطر الیکشن کمیشن کی درخواست پر 6 لاکھ اہلکاروں کو فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کل افغانستان اور ایران کے ساتھ تمام بارڈر بند کردیے جائیں گے۔ بارڈر پیدل اور مال برداری کیلئے بند رہیں گے، تاہم 9 فروری سے بارڈرز معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے