انوار الحق کاکڑ

اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، نگراں وزیرِ اعظم

(پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پُرجوش ہوں۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے 5 روزہ اہم دورے پر روانہ ہوا ہوں۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماؤں سے بات چیت کروں گا، بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ نگراں وزیر اعظم امریکا میں منعقدہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آزادکشمیر

آزاد کشمیر؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفرآباد (پاک صحافت) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے