ہائی کورٹ اسلام آباد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق عمران خان کی عدم حاضری پر برہم

اسلام آباد (پاک صحافت) اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  عمران خان کی عدم حاضری پر برہم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے پوچھا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟ وکیل نے جواب دیا کہ وہ نہیں آئے، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ کہاں ہے استثنیٰ کی درخواست؟ عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان عدالتی وقت ختم ہونے تک پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے