خورشید شاہ

اداروں اور مخالفین پر حملے کرنے کے علاوہ عمران نیازی کچھ نہیں جانتا، خورشید شاہ

سکھر  (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نیازی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  اداروں اور مخالفین پر حملے کرنے کے علاوہ عمران نیازی  کچھ نہیں جانتا۔  خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان غیر سیاسی باتیں کر رہا ہے، یہ سیاسی بندہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ پی ٹی آئی چئیرمین کے پاس اور کوئی بیانیہ نہیں وہ غلط باتیں کر رہا ہے، گزشتہ چار سال میں عمران خان نے کوئی اچھا کام نہیں کیا، انہوں نے معیشت تباہ کر دی جس کو بہتر کرنے میں اب وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دران خورشید شاہ نے مزید کہا کہ  شیخ رشید جتنا بہادر ہے وہ سب کو پتہ ہے، پہلے چھوٹی سی گڑبڑ ہوئی تھی تو شیخ رشید موٹر سائیکل پر بھاگ گیا تھا۔ انہوں نے یہ  بھی کہا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے ہم کسی کو جیلوں میں نہیں ڈالیں گے، اگر کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو اسے قانون ضرور پکڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے