بھارت کی ناپاک سازش کا جواب دینے کے لیئے پاک فوج مکمل ہائی الرٹ ہوگئی

بھارت کی ناپاک سازش کا جواب دینے کے لیئے پاک فوج مکمل ہائی الرٹ ہوگئی

بھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے سر گرم ہوگیا ہے جس کے باعث پاکستان کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ایک مربتہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلئے سر گرم ہے، لداخ اور دو کلم میں ہزیمت کے بعد اندورنی اور بیرونی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق بھارت کسی بھی وقت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ ڈرامہ کی طرز پر کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت بارڈر ایکشن یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے، بھارت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، کسانوں کے احتجاج، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم اور عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کر رہا ہے۔ مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 2016 میں بھی بھارت نے ناکام سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا، 26فروری 2019 کو بھی بھارت نے ایک ایسے ہی ناکام آپریشن کی کوشش کی تھی۔

بھارتی پنجاب میں جاری کسان تحریک سے خالصتان تحریک کو اُبھرنے سے روکنے کیلئے اور اُس کا زور توڑنے کیلئے بھارت شر انگیزی کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے