پی آئی اے کی یورپ پروازوں سے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست مستفید ہو سکیں گے، پروازوں کی بندش سے قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا اور اسکی ساکھ متاثر ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا، یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے، اس حوالے سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ ہوابازی و وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور متعلقہ تمام ادارے، افسران و اہلکار تحسین کے لائق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے