پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عظمی بخاری نے صوبے میں نان کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کی اور کہا کہ پنجاب بھر میں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ نانبائی ایسوسی ایشن سے بات ہو گئی ہے، آٹا سستا ہونے کا ریلیف عوام کو پہنچائیں گے۔

لاہور میں روٹی مزید ایک روپے کی کمی کے بعد 15 روپے کی ہوگئی ہے جبکہ تندور مالکان نے نان کی قیمت 5 روپے بڑھاکر 20 تا 25 روپے کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹا سستا ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں ڈبل روٹی، بسکٹ سمیت کسی بھی بیکری آئٹم کی قیمت کم نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے