پشاور دھماکہ

پشاور پولیس لائنز دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور (پاک صحافت) پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائیوں اور آپریشن کا آغاز کریں گے۔ جس میں دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 101 افراد شہید ہوئے جبکہ 49 افراد زخمی ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب دھماکے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل تک سعودی عرب کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے