وزیراعلی پنجاب کا عوام دوست بجٹ پر وزیراعظم اور ٹیم کو خراج تحسین

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے، ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آرہا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے