ناصر حسین شاہ

مخالفین کو معلوم ہے یہ کامیاب نہیں ہوں گے تو لسانیت پھیلا رہے ہیں، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر علی شاہ نے  کہا ہے کہ مخالفین کو معلوم ہے کہ الیکشن میں یہ کامیاب نہیں ہوں گے  تو لسانیت پھیلا رہے ہیں۔  ناصر شاہ نے کہا کہ ہمارے لئے کوئی بھی زبانیں بولنے والے کم یا زیادہ نہیں ہیں، یہ لسانیت کو پھیلانا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق ککری اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج ککری گراؤنڈ کا نام مولانا محمد علی جوہر کےنام سے منسوب کر دیا ہے۔ ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہاں کوئی بھی چائناکٹنگ شٹنگ نہیں چلے گی، اب تجاوزات کے خلاف آپریشن چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا  کہ دھونس دھاندلی کا سسٹم ختم کردیا گیا ہے، مخالفین کو انتخابات میں اپنی ہار نظر آ رہی ہے۔ یہ قوانین آسمانی صحیفے نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، ہم سب جماعتوں سے رابطے میں ہیں بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے