ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے ضلع جامشورو کی مہران انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، سندھ کو 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ گریجویشن کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے خوشی کا دن ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مہران یونیورسٹی ملک کے بہترین اداروں میں شامل ہے، سندھ اسمبلی میں ارکان کی اکثریت مہران یونیورسٹی سے ہے، سندھ کے انجینئرز پر فخر ہے، انفراسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے۔ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں فیک نیوز کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جائے۔ ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن اور سائبرکرائمز آج کے بڑے مسائل میں شامل ہیں۔ سندھ سرزمین کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، یہ خوبصورت اور ثقافت کی حامل دھرتی ہے، ہماری تعمیرات بھی ماحولیاتی تبدیلی کےاثرکودیکھتےہوئے ہونی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے