بلوچستان میں عوام کی فلاح کے کام پر پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، بلوچستان کے عوام کی فلاح کے لیے کیے گئے کام پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں مشکل وقت میں مہنگائی کو کم کرو تاکہ لوگوں کا گزارہ ہو، انہوں نے سب کوکہا تھوڑا وقت دیں معیشت کا مستحکم کرنے دیں۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کہہ رہے ہیں کہ معیشت مستحکم ہوگئی ہے، وزیراعظم نے ایک سال میں معیشت کو مستحکم کردیا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ بلوچستان میں ایک خونی سڑک پر ہر سال 2 ہزار لوگ مرتے ہیں، کوئی حکومت اس سڑک کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکی، سڑک بننے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نےکہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، بلوچستان کے عوام کی فلاح کے لیے کیے گئے کام پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے