بروقت الیکشن اور امن و امان قائم رکھنا ترجیحات ہیں۔ نگراں وزیراعلی سندھ

مقبول باقر

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بروقت الیکشن اور امن و امان قائم رکھنا ترجیحات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامزد نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے بروقت الیکشن ہوں گے، بیورو کریسی یا کوئی اور کام میں رکاوٹ ڈالے گا تو قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں سینئر اور جونیئر ہر طرح کے لوگ ہوں گے، کوشش ہوگی کابینہ مختصر ہو اور پروفیشنل افراد پر مشتمل ہو۔ سیاسی جماعتوں سے کوآرڈینیشن کے ذریعے الیکشن کے معاملات ٹھیک کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتفاق کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ کا نگران وزیراعلی نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے