اسلام آباد (پاک صحافت) اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے اجلاس کل طلب کیا ہے، اجلاس میں خواتین کو وراثت، بجلی چوری، زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کی جانب سے شادی کا معاہدہ ختم کراسکنے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر غور ہوگا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
Short Link
Copied