رانا ثناءاللہ

ہمیں یقین ہے ن لیگ آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ن لیگ آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 18ویں ترمیم کی بنیاد پر سیاسی نعرہ بنانے کی کوشش میں ہیں، وہ چھوٹے صوبوں کو مغالطے میں ڈالنا چاہتے ہیں کہ ن لیگ اقتدار میں آکر صوبوں کے اختیارات کم کرے گی، ہمارے خیال میں صوبوں کے اختیارات میں اضافہ تو ہو سکتا ہے لیکن کمی نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہر حلقے میں تقریباً 6 سے 8 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہر حلقے سے ایک امیدوار ہی الیکشن میں حصہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ عمل مکمل ہو گا، امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا، آج ہم نے ضلع جھنگ کو مکمل کیا ہے، کچھ لوگ کچھ عرصے سے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے تھے، آج ن لیگ میں تعاون کرنے والوں کی شمولیت کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کو خود سے علیحدہ کرے، 9 مئی واقعے کے جو گناہ گار ہوں گے انہیں سزا ملے گی، اگر کوئی سپریم کورٹ میں الیکشن کے خلاف درخواستیں لا رہا ہے تو ان کو روکا نہیں جاسکتا، گوہر خان کی جماعت ہے اب انکو چاہیے پی ٹی آئی کو انتخابات میں لے کر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے