طارق بشیر چیمہ

ہر الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ ہر الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کے متعلق باتوں کی سوائے سیاسی نعرے کے کوئی حیثیت نہیں، سیاسی جماعتیں سیاسی اسٹنٹ کے لیے نئے صوبے بنانے کے نعرے لگاتی ہیں۔ نئے صوبے بننے سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی، نئے صوبے بننے سے سارا بجٹ لاہور، ملتان میں نہیں لگے گا، جتنے چھوٹے یونٹ بنیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا، بہاولپور کی ایک مختلف حیثیت ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں، بہاولپور کے لوگوں نے متفقہ آئین پر دستخط کیے تھے، ہمیں جنوبی پنجاب صوبے سے کوئی اختلاف نہیں، تخت لاہور کے بعد اب ملتان کے جوتے کھانا شروع کر دیں، بہاولپور صوبے کی حیثیت بحال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور سٹیڈیم میں بانی پی ٹی آئی نے بھی صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا، پیپلزپارٹی نئے صوبے کا نعرہ صرف ملتان کی حد تک لگاتی ہیں، الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبان

پاکستانی فوج: بلوچستان کے پنجگور میں 10 دہشت گرد ہلاک

پاک صحافت پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکیورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے