کورونا

کورونا وائرس مزید 81 افراد کی جانیں نگل گیا، 5 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث مزید 81 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14778 ہو گئی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55605 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5020 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز 6 لاکھ 87908 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 60072 ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3367 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 13058 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 60911 ہے اور اب تک 579 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 266378 ہو گئی ہے جب کہ 4509 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 231073 ہے اور 6572 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19734 اور ہلاکتیں 211 ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91439 اور 2440 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 13321 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 364 افراد انتقال کر گئے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5052 اور 103 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے