سعید غنی

کراچی کا امن و امان خراب کرنے کا حق کسی کو نہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن و امان خراب کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناطم آباد واقعے کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا، کل کے واقعے پر جلسہ انتطامیہ نے پولیس کو 4 فون کیے، پولیس بروقت کارروائی کرلیتی تو ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آتا، ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

سعید کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہیں، اس واقعے میں ہمارے 3 کارکن زخمی ہوئے، نیو کراچی میں فائرنگ میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ کراچی میں فسادات کسی کے مفاد میں نہیں، فسادات شہر اور ملک کے مفاد میں نہیں، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں سے امن قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی کا ماضی انتہائی خوف ناک ہے، پیپلزپارٹی کسی صورت لڑائی نہیں چاہتی، شہر کا امن و امان خراب کرنے کا حق کسی کو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے