جاوید لطیف

کارکنوں کیساتھ عام افراد بھی نوازشریف کا بھرپور استقبال کریں گے۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کارکنوں کیساتھ عام افراد بھی نوازشریف کا بھرپور استقبال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن آمد کے موقع پر گفتگو میں کہا ہے کہ ن لیگی قائد کی پاکستان آمد پر کارکنوں کے ساتھ عام افراد بھی استقبال کے لیے آئیں گے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عام افراد جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے فلسفےکو دل سے ماننے والے باہر آئیں گے، نواز شریف کی واپسی کی تاریخیں جو دی تھیں وہ اس وقت بھی واپس آنا چاہتے تھے، لیکن اس وقت کے چیف ایگزیکٹو نے نواز شریف کا راستہ روکا۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، لیکن یہ تصور نہیں کرسکتا کہ کہ کسی دہشت گرد کو سیاسی روپ میں سامنے لے کر آیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے